
Ingredients:
- Chicken ½ kg
- Salt 1 tsp
- Red chili powder 2 tsp
- Garam masala powder ½ tsp
- Ginger garlic paste 1 tbsp
- Coriander powder 1 tsp
- Cardamoms 4
- Pepper corns (crushed) 10
- Almonds 10 (ground)
- Bay leaf 1
- Onion 1 cup (fried)
- Yogurt 250g
- Saffron essence ½ tsp
- Kewra essence 1 tsp
- Oil ½ cup
- 2 glass water
- Finely chopped coriander as required
- Finely chopped green chilies as required
Method:
Take a bowl and make a batter by mixing yogurt, fried onion, ginger garlic paste, saffron essence, kewra essence, cardamoms, bay leaf, pepper corns, ground almonds, garam masala powder, coriander powder, red chili powder and salt. In this batter, Marinate chicken and freeze it. Ready to cook qorma is ready now. When you want to cook, remove it from freezer 30 minutes before cooking. Then heat oil and fry the chicken. Also add 2 glasses of water and cook it on low flame until chicken tender. Add chopped green chilies and coriander leaves at the end and serve.


قورمہ ۔ جھٹ پٹ تیار
قورمہ ایک ایسی ڈش ہے جسے ہر گھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ اسے زیادہ تر تمام خاندانی پروگراموں میں بنایاجاتا ہے۔ آج میں آپ سےقورمہ کی آسان اور مزیدار ترکیب شیئر کر رہا ہوں۔ آپ اس کو فوری طور پر پکا سکتے ہیں یا چاہیں تو اپنے خاص موقعوں کیلئے اسے فریز بھی کرسکتے ہیں۔
اجزاء
چکن ½ کلوگرام
نمک 1 چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر 2 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
الائچی 4عدد
( کالی مرچ 10 عدد (کوٹ لیں
بادام 10 (پیس لیں)
تیز پتہ 1عدد
(پیاز 1 کپ (تلے ہوئے
دہی 250 گرام
زعفران ایسنس ½ چائے کا چمچ
کیوڑا ایسنس 1 چائے کا چمچ
تیل ½ کپ
پانی 2 گلاس
دھنیا ضرورت کے مطابق باریک کٹی ہوئی
ہری مرچیں ضرورت کے مطابق باریک کٹی ہوئی
ترکیب
ایک برتن لیں اور دہی، تلی ہوئی پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، زعفران ایسنس، کیوڑا ایسنس، الائچی، تیز پتہ ، کالی مرچ پسے بادام، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ملا لیں۔
اس مکسچر میں چکن کو میرینیٹ کریں اور اسے فریزر میں فریز کرلیں۔
جھٹ پٹ قورمہ پکانے کے لئے تیار ہے۔ جب آپ کھانا بنانا چاہیں تو اسے کھانا پکانے سے 30 منٹ پہلے فریزر سے نکال لیں۔
پھر تیل گرم کریں اور چکن کو بھونیں 2 گلاس پانی بھی ڈالیں اور چکن گلنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
کٹی ہوئی ہری مرچ اور ہرا دھنیا آخر میں شامل کریں اور پیش کریں۔